Welcome to our store! Happy Shopping

Piya Rang Kala پیا رنگ کالا

Piya Rang Kala پیا رنگ کالا

Regular price
Rs.8,000.00
Sale price
Rs.7,200.00
Shipping calculated at checkout.

  • Author : Baba Muhammad Yahya Khan
  • Subject : Fiction
  • Year : 2016 
  • Cover : Hard Binding
  • Language : Urdu
  • Number of Pages : 722 

پیا رنگ کالا“ اور ” کاجل کوٹھا میری آوارگیوں، آشفتہ سریوں اور وارداتوں کی ایسی "ہُڈ" بیتیاں اور جگ بیتیاں ہیں جو قاری کے حسب و حال، علمی، روحانی بصیرت اور ذوق وطلب کے مطابق اپنے پرت کھولتی، معنی اُجالتی ہیں۔ یہ کتابیں بے علمے کج ذوقے کم سوادے سلوک و معرفت کی سوجھ سلامتی کے سوتیلوں سے حجاب کرتی ہیں کہ یہ راندہ ادب و حضور ہیں ۔ اور یہ بھی طے ٹھہرا کہ ان سیاہ رُو کتابوں کو دیکھنے پڑھنے کی توفیق بھی اُسے ملتی ہے جس کے "پی" کا رنگ کالا ہو اور پھر یہ کھلتی بھی اُس پہ ہیں جسے کسی ” کالے“ نے کاٹ کھایا ہو 

یہ چاروں ہی اندر باہر سے کالے ہوتے ہیں ... بابا وارث شاہؒ فرماتے ہیں کہ ان چاروں کالوں سے راہ و رسم اُستوار کرنا ایک مشکل امر ہے یہ کسی کے متر نہیں ہوتے ۔ اگر ان کی قربت مجبوری یا ضرورت بن جائے تو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اُن کی فطری مجبوریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صرف خیر سے مستفید ہوا جا سکے۔