- Author Name : Javed Ahmad Ghamidi
- Cover : Hard Back
- Publication : Al Mawrid
بھی حقیقت ہے کہ آپ کی سیرت و سوانح ، اسوۂ حسنہ اور دین سے متعلق آپ کی تفہیم و تبیین کو جاننے کا سب سے بڑا ذریعہ یہ احادیث ہی ہیں۔ پھر یہی نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حکم یا فیصلہ اگر اِن کے ذریعے سے آپ کے ماننے والوں تک پہنچے اور وہ اُس کی صحت پر مطمئن بھی ہوں تو اُن کے لیے یہ خدا کے پیغمبر کا حکم اور فیصلہ ہے۔ ہر مسلمان کو اُسے بے چون و چرا تسلیم کرنا چاہیے۔
حدیث کا یہی مقام ہے، جس کے پیش نظر دین کاکوئی طالب علم اِس سے بے پروا نہیں ہو سکتا۔ ہمارے علما نے اِس کی تحقیق وتخریج، اِس کے متون کی تنقیح اور شرح و وضاحت کو اِسی بنا پر ہمیشہ غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ یہ مجموعہ بھی اِسی سلسلہ کی ایک خدمت ہے، اور حدیث کے لیے ردو قبول کے جو اصول ائمۂ محدثین نے متعین کر دیے ہیں، اُنھی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ ’’علم النبی‘‘ ، یہ دین کی حکمت ،ایمان و اخلاق ، اور ماضی اور مستقبل سے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخبار کا مجموعہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے جو روایتیں اِ س وقت میسر ہیں ، اُن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اُن میں سے صرف’’مرفوع‘‘ اور ’’صحیح‘‘ یا ’’حسن‘‘ کے درجے کی احادیث اِس مجموعے میں شامل کی گئی ہیں۔