Tafsir Ibn Kathir is the Quran Exegesis by Ibn Kathir. It is one of the Most Famous Islamic books concerned with the science of interpretation of the Quran.
"تفسیر ابن کثیر" علامہ ابن کثیر نے قرآن کی تفسیر میں سلف کے تفسیری اقوال کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہےاور آیات کی تفسیر احادیث مرفوعہ اور اقوال و آثار کی روشنی میں کی ہے۔علامہ حافظ عماد الدین ابن کثیر ، ابن تیمیہ کے اجل تلامذہ میں سے ہیں اور ان کی یہ تفسیر ، تفسیر الماثورپر مشتمل ہے جس میں مفسرین کی تمام تفاسیری اقوال کو یک جا کر دیا ہے۔ اس طرح کی تفاسیر لکھنے والے اسکول کا ماننا یہ ہے کہ قرآن نے اپنی تشریح خود کی ہے یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر کی ہے یا پھر صحابہ نے کر دی ہے اس لئے اس طرح کی تفاسیر میں اس بات کا التزام کیا جاتا ہے کہ اپنی طرف سے کچھ کہے بغیر دیگر آثار منقولہ سے دلائل دئے جاتے ہیں ۔ یہ تفسیر آج بھی مدارس کے نصاب میں داخل ہے اگرچہ مصنف شافعی المسلک ہے مگر اس تفسیر کی افادیت و اہمیت سے کسی کو مفر نہیں